English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں میسی کا ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ

بیونس آئرس:ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے قطر میں ہونیو الے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں ٹیم کی تاریخی جیت پراپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنا۔ تیسری بار فیفا ورلڈکپ جیتنے کے خوشی میں میسی نے اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ایک شاندار تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق میسی نے سونے کے 35 آئی فونز 14 آرڈر کیے ،جو وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم اسٹاف کو  تحفے میں دیں گے۔اطلاعات کے مطابق سونے کے35 آئی فونز کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار یوروز جو پاکستانی روپے میں 5 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

فوٹو: غیر ملکی میڈیا

 میسی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تحفے میں دیے جانے والے سونے کے آئی فونز پر ہر کھلاڑی کا نام، جرسی نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو موجود ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میسی کو آئی فونز کا آرڈر موصول ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے