ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے ایشین کونٹینٹل ٹائٹل بھی جیت لیا

کراچی : سندھ پولیس سے تعلق رکھنے والے شہیر آفریدی نے ایشین کونٹینٹل ٹاٹئل بھی جیت لیا ہے۔ شہیر فریدی کا تعلق سندھ پولیس ریپڈ رسپانس فورس سے ہے۔ وہ باکسنگ کے میدان می پاکستان کے لیے کئی اہم مقابلے جیت چکے ہیں۔ شہیر آفریدی ایشین کونٹینٹل کا ٹائٹل رکھنے والے تھائی لینڈ کے باکسر سامپوتھ سیسا کو چیلنج کیا تھا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت ہونے والی ایشین کونٹینٹل کی ٹائٹل فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی باکسر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شہیر آفریدی نے مڈل ویٹ ورلڈ باکسنگ کونسل سلور بیلٹ ٹائٹل کا مقابلہ تیسرے رانڈ میں جیتا۔ پاکستان نے باکسنگ کے میدان میں پہلی بار یہ اعزاز جیتا ہے۔ مقابلہ جیتنے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے پیغام میں اپنی فتح کراچی پولیس آفس اور پشاور حملے کے شہدا کے نام کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں