ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن علی کا ناقابل یقین کیچ ‘مومنٹ آف دی میچ’، ویڈیو وائرل

راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف بانڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو دنگ کر دیا۔

حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف بانڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بانڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کے لیے کیچ کا موقع بنایا۔ کراچی کنگز کی اننگ کے 19 ویں اوور میں عرفان خان نیازی نے ٹام کرن کی گیند پر فضا میں شاٹ کھیلا، حسن علی نے بانڈری سے باہر جاتی گیند روک کر وین ڈر ڈوسین کی جانب پھینکی، جس کو وین ڈر ڈوسین نے باآسانی پکڑ لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بالر حسن علی کی اس شاندار فیلڈنگ کو مومنٹ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کراچی کنگز کے پلے آف میں جانے کے امکانات کو تقریبا ختم کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں