English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اشنا شاہ کی ولیمے کی تقریب میں گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل

القمر

پاکستان کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ، ولیمے کے روز دلہن بنی اشنا شاہ کی گالف کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔

اداکارہ اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی شادی کی تقریب 27 فروری کو منعقد کی گئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے بھی شرکت کی تھی ۔

آج اشنا شاہ کا ولیمہ اسلام آباد میں ہوا ہے ۔ ولیمے کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن بنی اشنا شاہ کو گالف کھیلتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشنا کے شوہر حمزہ امین پروفیشنل گالفر ہیں ، جنہوں نے کئی انٹرنیشنل ٹورز میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے ۔

حمزہ ایک کھلاڑی ہونے کے علاوہ سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے