English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش پریمیئرلیگ، 90 سال بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7سے تاریخی شکست

لندن:انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پریمیئرلیگ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے بڑے میچ میں لیورپول کے کھلاڑی چھائے رہے جب کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کھیل کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور ایک بھی گول اسکور نہ کرسکے۔

90سال بعد یہ پہلا موقع ہیکہ جب ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈکو کسی مقابلے میں 7گول سے شکست ہوئی ہے،لیور پول کی جانب سے محمد صلاح، گیکپو اور نونیز نے 2،2گول کیے جب کہ فرمینو نے بھی ایک گول داغ دیا،شکست پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ہیگ کا کہنا تھا کہ  یہ  بالکل ان پرو فیشنل ہے، اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے