English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر کو اعظم خان میں قیادت کی خوبیاں نظر آنے لگیں 

اسلام آباد:شعیب اختر کو کرکٹر اعظم خان میں قیادت کی خوبیاں نظر آرہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے،نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے سابق پیسر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے۔

اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے،میں سب 20برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے