راولپنڈی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز کا 206 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔
یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 44، کولن منرو 40 اور فہیم اشرف 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلطانز کے انور علی نے تین جب کہ احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز شاندار رہا، رضوان اور شان نے پہلی وکٹ کے لیے 50 رنز کی شراکت داری بنائی۔ اس موقع پر رضوان 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

