English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرفراز احمد کی انگلیوں کی ایکسرے رپورٹ آگئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی انگلیوں کا ایکسرے کرالیا گیا۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد سرفراز احمد کو ٹیم ڈاکٹر کی نگرانی میں مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا، اسپتال میں سرفراز احمد کی انگلیوں کے ایکسرے کرائے گئے جس میں فریکچر نہیں ہے لیکن سوجن اور درد شدید ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک گیند سرفراز احمد کو وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے الٹے ہاتھ کی انگلی پر لگی تھی۔

سرفراز احمد میچ کے آخری 2 اوورز میں وکٹ کیپنگ نہیں کرسکے  تھے اور ان کی جگہ عمر اکمل نے کیپنگ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے