English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 2023: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی اور 207 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔ لاہور قلندرز 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 50، ٹام کوہلر نے 36 اور صائم ایوب نے 68 رنز بنائے۔

قلندرز کےزمان خان، حارث روف اور راشد خان نے 2،2  اور شاہین آفریدی نے  4وکٹیں اپنے نام کیں۔

لاہور قلندرز کے  کپتان شاہین آفریدی نے 52، سکندر رضا نے 20 اور طلعت حسین نے 63 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کے عامر جمال نے 1،عظمت اللّٰہ نے 2، ،وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے 3،3  وکٹ اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے