آئیوری کوسٹ:ریسنگ کلب ڈی ابیجان کے فٹ بالر مصطفی سیلیا میچ کے دوران انتقال کر گئے۔
آئیوری کوسٹ کے فرسٹ لیگ کلب ریسنگ کلب ڈی ابیجان میں کھیلنے والے فٹ بالر مصطفی سیلیا میچ کے دوران وفات پا گئے،21سالہ فٹ بالر کی سول فٹ بال کلب کے خلاف میچ کے دوران طبیعت بگڑ گئی جو کہ اسپتال لے جاتیہوئے دم توڑ گئے۔
فٹ بالر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا ہے ,آئیوری کوسٹ کے سابقہ اسٹار فٹ بالر ڈیڈِئر ڈروگبا نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے ملک میں چار سالوں کے دوران تین فٹ بالر وفات پا چکے ہیں۔

