لندن:انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں برینٹ فورڈ نے فلہم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
برینٹ فورڈ کی لیگ میں یہ9ویں فتح ہے،جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں کھیلے گئے میچ میں برینٹ فورڈ اور فلیم کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں برینٹ فورڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،ایتھن پنک،ایوان ٹونی اورمیتھیاس جینسن نے ایک ایک گول سکور کر کے برینٹ فورڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، فلہم کی طرف سے کارلوس ونیسیئس اور منور سلیمان نے ایک ایک گول سکور کیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1گول سے برابر تھا،اس کامیابی کے ساتھ ہی برینٹ فورڈ کی لیگ میں 9فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ 38پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر موجود ہے۔

