English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 سرفراز کی انگلی میں فریکچر نہیں، ایکسرے رپورٹ کلیئرآ گئی

اسلام آباد:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی ایکسرے رپورٹ کلیئر آگئی۔

سرفراز احمد گزشتہ روزنسیم شاہ کی گیند پر انجرڈ ہوگئے تھے، ان کی انگلی پر گیند لگی جس کیباعث ان کا ایکسرے کرایا گیا جو اب کلیئر آیا ہے، سرفراز احمد کی انگلی میں کوئی فریکچر نہیں ہے  البتہ ان کی انگلی میں سوجن اور درد ہے۔

ڈاکٹرز شام میں ایک بار پھرسرفرازاحمد کا معائنہ کریں گے اوران کی آج کے میچ میں شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی ایک گیند لیفٹ رنگ فنگر پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، گیند لگنے کے بعد سرفراز آخری 2،2اوورز میچ میں کیپنگ نہیں کر سکے ان کی جگہ عمر اکمل نے کیپنگ کے فرائض سرانجام دیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے