ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ،مینز، ویمنز دونوں ٹائٹلز واپڈا نے جیت لیے

لاہور:واپڈا نے بیڈمنٹن کا ایک اور قومی اعزاز اپنے نام کر لیا، نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹلز واپڈا نے جیت لئے۔

لاہور میں کھیلی گئی قومی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان واپڈا کی مینز ٹیم نے ہائیر ایجوکیشن کی ٹیم کو 0-3کی برتری سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا،جبکہ ویمنز فائنل میں بھی واپڈا کی ٹیم فتح یاب ہوئی اور پنجاب کی ویمنز ٹیم کو 1-3سے شکست دی۔

مینز فائنل میں واپڈا کے لاروش خان نے ایچ ای سی کے رانا امریز کو 2-0سے شکست دی، ڈبل میچ میں واپڈا کے عظیم سرور اور زونین نے ایچ ای سی کے روحان اور جلیس سے 2-0کی برتری حاصل کی جبکہ انفرادی مقابلہ میں واپڈا کے مقیت طاہر نے ایچ ای سی کے آشان کو 2-1سے ہرایا۔

خواتین کے فائنل مقابلوں میں واپڈا کی غزالہ صدیق نے پنجاب کی زبیرہ کو 2-0سے ہرایا جبکہ ڈبل ایونٹ میں واپڈا کی ماحور شہزاد اورغزالہ صدیق نے پنجاب کی زبیرہ اور اقصی کو 2-0سے شکست دی،تیسرے میچ میں واپڈا کی بشری نے زخمی ہونے کے باعث پنجارب کی امل طارق سے 1-2سے شکست کھائی۔ 

بعد ازاں، ڈبل میچ میں واپڈا کی صائمہ وقار اور خضری رشید نے پنجاب کی حادیہ اور قر العین کو 2-0سے شکست دے کر جیت اپنے نام کی،نیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن اور واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے منعقد کی گئی یہ چیمپئن شپ لاہور میں کھیلی گئی، اگرچہ ٹیم ٹائٹل کے لئے کھیلے گئے میچز اختتام پذیر ہو چکے ہیں تاہم انفرادی ٹائٹل کے لئے میچ 12مارچ تک جاری رہیں گے۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پولیس شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں