ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کرینگے

ریاض:سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹبال سٹار لیونل میسی رواں ماہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

وزیر سیاحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ” میں ایک بار پھر سعودی سیاحت کے سفیر اور سٹار فٹبالر لیونل میسی کو اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ اس ماہ سعودی عرب کے اپنے دوسرے دورے پر سعودی سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں، وہ اپنے اس سفر کے دوران ہمارے غیر معمولی تجربات اور ہمارے لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

سعودی وزیر سیاحت نے مئی 2022میں ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ سب سے زیادہ گولڈن بال کا ایوارڈ جیتنے والے میسی سعودی سیاحت کا سفیر بن گئے ہیں،میسی نے گزشتہ برس سعودی عرب بالخصوص جدہ اور بحیرہ احمر کا دورہ کیا تھا، اس سے قبل بھی وہ کئی مواقع پر بطور کھلاڑی وہاں جا چکے ہیں،آخری مرتبہ ان کا دورہ گزشتہ جنوری میں ریاض سیزن کی ٹیم کے خلاف پیرس سینٹ جرمین کے میچ کے دوران ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں