ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علیزے شاہ میرے لیے زیرو ہے، روبینہ اشرف کی ادکارہ پر تنقید

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ میرے لیے زیرو ہے۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف ،عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں جہاں میزبان نے ان تینوں اداکاراؤں کو علیزے شاہ کے ڈرامے’ چاند رات اور چاندنی ‘ پر مارکس دینے کو کہا ، جس پر اداکارہ نادیہ جمیل اور عتیقہ دونوں نے ہی علیزے کو 7 مارکس دیے ۔

اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنی باری پر علیزے شاہ کو کوئی مارکس نہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ہ زیرو ہے جس پر عتیقہ نے سوال کیا کہ لکس کی وجہ سے ؟ اس پر روبینہ اشرف نے ہاں میں جواب دیا ۔

اداکارہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کے لئے اداکارہ علیزے شاہ کی اداکاری پر بھی تنقید کر دی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ ہی دیکھا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے، علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا ہے ، اگر میں علیزے کے لئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک ڈرامے یا سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی ۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ علیزے جیسی اتنی un acting کا زمانہ بہت پہلے ہی ختم ہوچکا ہے ، علیزے کی ایکٹنگ ڈرامے میں کہیں بھی نہیں تھی ۔

تاہم میزبان نے علیزے پر کیے گئے تبصرے کی مخالفت کی جس پر میزبان اور روبینہ اشرف کے درمیان تکرار بھی ہوگئی تھی جس پر ساتھی اداکاراؤں نے اسے روبینہ کی رائے قرار دے کر بات ختم کروانے کی کوشش بھی کی لیکن میزبان اور اداکارہ دونوں ہی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں