English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان المبارک کی آمد، یو اے ای میں ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت

القمر

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے قبل ہی سپر مارکیٹس نے ضروری اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دینےکا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز  اور  بڑے پیمانے پر رعایتیں پیش کی گئی ہیں۔

کھانے پینےکی اشیاء سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکےگا۔خلیجی اخبار کے مطابق خریدار  رمضان کے دوران 10 ہزار سے زائد اشیاء  پر 75 فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔دوسری جانب مختلف کمپنیوں نے  رمضان کے مہینے میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنےکے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے