English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک افغان ٹی 20سیریز، شاہین آفریدی کو کپتان بنانے کا امکان

اسلام آباد:رواں ماہ پاکستان اور افغانساتن کے مابین شارجہ میں 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، اس سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،مستقبل کے لئے مضبوط اور متوازن ٹیم کی تشکیل دینے کے لئے پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 2023میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مختصر فارمیٹ کی ٹی 20کرکٹ میں آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کیخلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز شارجہ میں 24 ، 26 اور 27 مارچ کو کھیلی جائے گی، جس کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہارون رشید آئندہ چند روز میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔

تاہم ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان سمیت کئی کھلاڑیوں کو آرام  دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے