English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دی ماڈرن اسپتال کا تین روزہ کراچی گلوبل فٹ بال چمپئن شپ کا اختتام

کراچی: دی ماڈرن اسپتال کی جانب سے تین روزہ کراچی گلوبل فٹ بال چمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، ورلڈ کپ کونسپیٹ پر فٹبال ٹورنمنٹ میں جاپان نے اسپین کو 1-0 سے شکست دے کر چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

 ٹورنمنٹ میں 32ٹیموں نے شرکت کی اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کیمرون سے بھی مہمان ٹیمیں ٹورنمنٹ کا حصہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق دی ماڈرن اسپتال (گلشن اقبال) کراچی کی جانب سے گلشن اقبال بلاک 7 میں عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روزہ کراچی گلوبل فٹ بال چمپئن شپ میچز کرائے گی۔

اس ٹورنمنٹ کو فٹ بال ورلڈ کپ کونسیپٹ دیا گیا تھا۔ جس میں مقامی سطح پر پوری دنیا کی ٹیموں کی شرٹس کے ساتھ ٹیموں کو میدان میں اتارا گیا۔ ٹورنمنٹ میں تمام ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا تاہم گروپ ون سے سویڈین ،اسپین جبکہ گروپ ٹو سے جاپان اور مراکش سیمی فائنل تک رسائی کرپائیں۔

 فائنل میچ جاپان بمقابلہ اسپین کے درمیان ہوا، جس میں جاپان نے اسپین کو 1-4 سے شکست دے کر چمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑی حاشر سہیل نے دوسرے ہاف میں گول کر کے ٹیم کو ناقابل شکست بنا دیا جس پر انہیں مین آف دی ٹورنمنٹ قرار دیا گیا۔

 ٹورنمنٹ کی اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کی شکل کا گولڈن ٹرافی بھی پیش کی جبکہ دی ماڈرن اسپتال کی جانب سے 6انعامات،گولڈن بوٹ ، بہترین کیپر کے لیے گولڈن گلب جبکہ بیسٹ ڈیفینڈر کے لیے بیسٹ ڈیفینڈر ٹرافی بھی دیے گئے۔اس کے علاوہ سب سے بہترین کھلاڑی بیلون ڈور اور رنر اپ کے لیے سیلور میڈل اور نقدی انعامات دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے