English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھی ، حریم شاہ

القمر

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک استاد (ٹیچر) تھیں۔

حریم شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی ہے ۔

اس دوران حریم کا کہنا تھا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچنگ کے شعبہ سے منسلک تھیں ۔

وائرل ویڈیو کے حوالے سے صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے بتایا کہ کسی پر بھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے ۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم کا کہنا تھا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے ۔

بہترین شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی ہے اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور ہسٹری کا مضمون میرا فیورٹ تھا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایک روز کے لئے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی ، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی ،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے