English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصباح کے ماتحت کھیلنے سے انکاری محمد عامر پلیئنگ الیون میں شامل

لاہور: پی ایس ایل کے حالیہ سیزن میں کراچی کنگز کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد محمد عامر نے پہیئنگ الیون جوائن کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر نے مصباح الحق کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، تاہم وہ اب ان کی کپتانی میں پلیئنگ الیون کا حصہ بن گے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عامر قطر میں جاری لیگ میں ایشیا لائنز کی ٹیم  میں شامل ہو گئے ہیں جب کہ گزشتہ رات اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب مصباح الحق کو قطر میں جاری لیگ میں ایشیا لائنز کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد عامر ماضی میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقار یونس پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے دور میں کبھی بھی نہیں کھیلیں گے، تاہم اب وہ خود قطر میں جاری لیگ میں مصباح الحق کے زیر قیادت ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا لائنز کی ٹیم کو گزشتہ روز مصباح الحق کی کپتانی میں انڈیا مہاراجہ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کا سامنا ہوا۔ اس اہم میچ میں محمد عامر نے 3 اوورز میں 29 رنز دے کر کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے