English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل8: ملتان سلطانز کاٹاس جیت کر لاہورقلندرز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

decided

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کوالیفائر جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی جبکہ آج کا میچ ہارنے والی ٹیم پہلا ایلیمنیٹر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں مدمقابل ہو گی اور پھر جو بھی ٹیم دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گی وہ فائنل میں کوالیفائر جیتنے والی ٹیم کا سامنا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے