English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کی خواہش ہے، کپتان ملتان سلطان

لاہور:ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ترافی جیتنا خواہش ہے، بڑے ناموں پر نہیں کارکردگی پر فوکس کرتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ہفتہ کو ایک انٹرویو میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین رہا ہے، کہا جاتا تھا کہ ملتان سلطانز کی بولنگ کمزور ہے لیکن لڑکوں نے محنت کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ بڑے ناموں پر کبھی فوکس نہیں کیا جو رزلٹ دیتا ہے ان کو دیکھتے ہیں، فائنل میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، فاسٹ بولر احسان اللہ کا نام افغانستان کیخلاف قومی ٹیم میں نام آنے پر خوشی ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 8 کی ٹرافی جیتیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ دکھ ہے کہ عماد بٹ کو موقع نہیں مل سکا وہ بھی بہترین کھلاڑی ہے، اس پر اس سے معافی مانگتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے