English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن علی کا کاﺅنٹی چیمپئن شپ 2023کیلئے وار وکشائر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر حسن علی کا کاﺅنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے سیزن 2023کے لیے وار وکشائر کلب کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

انگلش کاﺅنٹی کرکٹ چیمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن میں حسن علی نے پہلے چھ میچوں میں لنکاشائر کی نمائندگی کی تھی،وار وکشائر کرکٹ کاﺅنٹی کلب نے اعلان کیا کہ فاسٹ بالر چیمپئن شپ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لئے یکم اپریل کو ٹیم کو جوائن کریں گے،قابل ذکر بات یہ ہے کہ وار وکشائر کے ساتھ معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ حسن علی جولائی کے آخر تک ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاﺅنٹی چیمپئن شپ دونوں میں حصہ لیں گے،دوسری جانب فاسٹ بالر نے کلب کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے