ابو ظہبی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان اور افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا،شاداب خان اور افتخار احمد نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گولڈن ویزا موصول ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کیں۔
آل راﺅنڈر شاداب خان نے یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان سے باہر میں نے زیادہ وقت متحدہ عرب امارات میں گزارا ہے ، یہ ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔
دوسری جانب افتخار احمد نے کہا کہ’الحمدللہ، مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں، یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم ، شعیب ملک اور کئی پاکستانی شخصیات کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل چکا ہے، گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔

