English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی ریکنگ جاری کر دی

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی  ٹی ٹوئنٹی میں بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو پہلے نبر پر بر قرار جبکہ ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی بادشاہی برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوےکا  تیسرا اور بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

بالرز کی رینکنگ میں افغان اسپنر راشد خان 710 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی، ونندو ہسرنگا 695 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغان بولر فضل الحق فاروقی 692 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا اور ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا مبر برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے