اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رﺅف نے عمرہ ادائیگی اور کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی میں بنائی گئی تصاویر شیئر کردیں،کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی میں حاضری کے بعد صحن میں کھڑے بنائی گئی تصویر شیئر کی، انہوں نے کیپشن میں مصرعہ “بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر” تحریر کر کے نبی کریم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث روف نے عمرہ ادائیگی کے بعد مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں، ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

