English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے کمی

القمر

پٹرول کی فی لٹر قیمت 272 جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لٹر برقرار رہے گا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے، موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے