English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائب کپتان شاداب خان ڈراپ ،اسامہ میر کو  شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہیں جب کہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان  شاداب خان کو ہٹا کر وکٹ کیپر محمد رضوان کو بنا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹا کر اس کی جگہ نوجوان کرکٹر اسامہ میر کو شامل کیا جائے گا شاداب خان کو دورہ نیوزیلینڈ میں آرام کرنا پڑے گا ۔

لیگ اسپنر شاداب خان کو سال 2020 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جگہ نائب کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم افغانستان کے ہاتھوں تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیزیز میں شکست کے بعد انہیں تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی

اطلاعات ہیں کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس سے شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے کا خواہش مند ہے اور اس کی  جگہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر کو کھلانے میں دلچسپی رکھتی ہے ۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی  کے ماطبق پاکستان سپر لیگ 2023 میں دائیں ہاتھ کے بولر اسامہ میر نے ملتان سلطانز کے لیے 12میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں اور افغانستان کے خلاف سیریز میں انہیں تین ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے