ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک نیوزی لینڈ سیریز: بیشتر انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہو گئے

 لاہور:پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے بیشتر انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئے۔

لاہورمیں شیڈولڈ تین میچزکے لیے کرکٹ فینز کا بھرپورجوش وخروش دیکھا گیا ، زندہ دلانے لاہور میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی،اب تک میچز کے لیے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں،پہلے دو میچزکیجنرل اور فرسٹ کلاس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جب کہ وی وی آئی پی کے وسیم اکرم۔

پی سی بی گیلری کیبھی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے،تاہم تیسرے میچ کے چند ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں،واضح رہے کہ لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15اور 17اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں