ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چارلسٹن اوپن،جیولیانا اولموس اور اینا شیبہارا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

چارلسٹن:میکسیکو کی ٹینس کھلاڑی جیولیانا اولموس اوران کی جاپانی جوڑی دار اینا شیبہارا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں میکسیکو کی ٹینس کھلاڑی جیولیانا اولموس اوران کی جاپانی جوڑی دار اینا شیبہارا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

دونوں نے حریف روس کی یانا دمتریوینا سیزیکووا اور ان کی انڈونیشین جوڑی دار الدیلہ سوتجیادی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 2-6سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں