English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہین آفریدی کا اسرائیلی حملوں پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی پیغام

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے فلسطینی عوام کے لیے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز کے حملوں پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر غزہ پر حملہ کیا۔

اس سے قبل اسرائیلی فورسز نے بدھ کے روز احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس پھینکی اور دستی بموں کا استعمال کیا جب کہ چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا جب کہ اس سے قبل فورسز نے نماز فجر کے لیے آنے والوں کو بھی مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے باعث سینکڑوں افراد مسجد اقصیٰ کے گرد جمع ہو گئے۔ فجر کی نماز ادا کی گئی۔

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا بیان جاری کیا۔

شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’مومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہ ہو تو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے، ہم مسجد اقصیٰ میں ہونے والے ظلم کو بار بار محسوس کر سکتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اللہ فلسطینی عوام کی مشکلات آسان فرمائے، آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے