ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک کیوی سیریز: اسلام آباد پولیس کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ سے وسائل فراہمی کی درخواست

  اسلام آ باد:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے اسلام آباد پولیس نے ٹیم کی سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کردی۔ 

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ درکار وسائل نہیں دییگئے،  وسائل کی فراہمی کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔ 

اسلام آباد پولیس کے مطابق اہلکار  آٹا فراہمی اور مردم شماری میں مصروف ہیں، وزارت داخلہ وسائل فراہم کرے، وسائل ملنے پر ٹیم کو سکیورٹی دیں گے۔ 

خیال رہے کہ سلام آباد پولیس نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں