لاہور:نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ دورہ پاکستان کے لیے بھیج دیا۔
نیوزی لینڈ ٹیم دورہ پاکستان میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15کو اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھی لاہور ہی میں کھیلا جائیگا۔
چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔
تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائیگا۔
