ریاض: سعودی عربین ایکوسٹرین فیڈریشن کے عہدیداروں نے ایف ای آئی ورلڈ کپ فائنلز 2024 کے میزبان ملک کا پرچم حاصل کر لیا ہے، یہ ایونٹ پہلی بار مشرق وسطیٰ میں منعقد کیا جائے گا۔
4 سے 8 اپریل تک امریکی شہر اوماہا، نیبراسکا میں منعقدہ ورلڈ کپ فائنلز 2023 کے اختتام پر انٹرنیشنل فیڈریشن فار ایکوسٹرین اسپورٹس (ایف ای آئی) کے زیر اہتمام ہینڈ اوور تقریب ہوئی ،ایف ای آئی ورلڈ کپ فائنل 2024 اگلے سال اپریل میں ریاض میں منعقد ہوگا۔
SAEF کے صدر شہزادہ عبداللہ بن فہد بن عبداللہ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ مملکت مشرق وسطیٰ میں پہلی بار چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہی ہے۔
انہوں نے سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کی جانب سے عالمی ایونٹ کو ملک میں لانے میں مدد کا بھی ذکر کیا۔
