کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہیڈکوچ جاوید میانداد نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 50 اوور کے ایشیاکپ کیلئے پاکستان آئیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں، موت جب کہیں اور جہاں لکھی ہے آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایشیاکپ 2023 کیلئے پاکستان آنے سے صاف انکار نے ٹورنامنٹ کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، سال 2012-13 میں ہماری ٹیم خراب حالات کے باوجود بھارت گئی تھی لیکن اسکے بعد ہندوستان نے اپنا وعدہ آج تک پورا نہیں کیا۔
جاوید میانداد نے کہا کہ اگر بھارت ہمیں بلائے گا تو ضرور جائیں گے لیکن اب بھارت کی باری ہے کہ وہ اپنا قرض اتارے۔

