English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

القمر

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مہیش کمار مالانی کی تقریب میں  شرکت کی ، اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر احسن بختاوری بھی موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر کہا کہ چیمبر میں ہندو کمینٹی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے،ؓمعاشرے میں عدم برداشت کم کرنے کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں فارما سوٹیکل انڈسٹری کو مسائل کا سامنا ہے، فارما سوٹیکل انڈسٹری کے خام مال سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں، ہندو کمیٹی زیادہ تر کاروبار سے وابستہ ہے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اس موقع پر وزیر مملکت صحت ڈاکٹر مہیش کمار مالانی نے بھی تقریب سے خطاب کیا، ڈاکٹر مہش کمار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دعوت دینے پر مشکور ہوں،پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے تعاون پر فخر ہیں اقلیت سے پہلے ہم خود کو پاکستانی سمجھتے ہیں،فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈریپ کا اجلاس بلائیں گے،بھارت میں اقلیتوں کو آزادی اور حقوق حاصل نہیں،پوری دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جو حقوق پاکستان میں حاصل ہیں وہ اور کہیں نہیں،فارماسوٹیکل انڈسٹری کے مسائل کے حوالے اقدامات اٹھائے گے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے