اسلام آباد:ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز انڈر 23سافٹ بال کپ کا آغازہفتہ کے روزسے ہوگا جو کہ 23 اپریل تک جاری رہے گا۔
ارجنٹائن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ایونٹ میں بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں چیکیا، جنوبی افریقا، سنگاپور، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور میکسیکو کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیوزی لینڈ، ڈبلیو بی ایس سی ، جاپان، کینیڈا، وینزویلا اور اسرائیل کی ٹیمیں ہوں گی۔
