ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا

ریاض:سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی 20کرکٹ لیگ کا منصوبہ تیار کرلیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی 20لیگ کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل)کے مالکان سے بات کی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا تھا کہ مبینہ طور اس لیگ کا منصوبہ ورلڈ کرکٹ کو تبدیل کر دے گا،آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام نے ٹی 20کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے،خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا کا دعوی ہے کہ سعودی عرب حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے بھی ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نیٹول وینیو کے حوالے سے اس وقت متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کو ترجیح دی جاتی ہے، سعودی حکام پر امید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑا سعودی عرب ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں