ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

لاہور: مہمان ٹیم نیوزی لینڈ اور میزبان پاکستان کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز آج رات 9 بجے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی یہ پہلی ٹی 20 سیریز ہے۔

5 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا 15 اپریل اور تیسرا میچ17 اپریل کو ہوگا۔ یہ دونوں میچز  بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 20 اور پانچواں میچ 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔لاہور میں سیریز کی ٹرافی کی رونمائی گزشتہ روز ہوئی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے شرکت کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔ کیوی کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کئی میچ ونرز ہیں۔ کیویز کو بہترین پیسرز اوراسپنرز کا سامنا کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں