ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونٹی کارلو ،ہولگر رونے اور روبلوف کی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس:ڈنمارک کے ہولگر رونے اور روس کے اینڈرے روبلوف نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل (اے ٹی پی )کے زیر اہتمام مونٹی کارلو ماسٹرز مینز سنگلز کے مقابلوں میں ہولگر رونے نے اٹلی کے جانک سنر اور اینڈرے روبلوف نے امریکا کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں ہولگر رونے نے جانک سنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-1، 5-7اور 5-7سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی،ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں اینڈرے روبلوف نے ٹیلر فرٹز کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 7-5، 1-6اور 3-6سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں