ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد:پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کوچنگ کورس کا آغاز

حکومت کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ کوچنگ کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع گیا ہے، کورس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے مختلف کھیلوں کے 50مرد اور خواتین کوچز، کھلاڑی اور ٹیکنکل آفیشلز (ججز، ریفری اور امپائرز)حصہ لے رہے ہیں۔

کورس کے شرکا کو مقررین پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی محمد شاہد اسلام سمیت رانا نصراللہ، قرت العین، ارشد محمود اور اسد اللہ مختلف کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دیں گے۔

جن میں کوچنگ اور ٹریننگ کے نظریات،غذائیت، ڈوپنگ، کھیلوں کی نفسیات، کھیلوں کے دوران زخم، چوٹیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنر کی تعلیم پر روشنی ڈالیں گے، کورس دو روز تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی، اسی طرح کا کورس عید کے بعد لاہور میں بھی منعقد ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں