ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی ایل کے دوران چوری کی وارداتوں میں اضافہ

نئی دہلی:جاری انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کرکٹ سامان کی چوری کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔

دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے کہ بینگلورو میں میچ کھیلنے کے بعد دہلی واپسی پر ان کٹس بیگز سے کئی اشیا غائب ہوئی ہیں، بھارت کے اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی کیپیٹلز کے سولہ بیٹ چوری ہوئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ کئی کھلاڑیوں کے جوتے، پیڈوں کی جوڑی، تھائی پیڈ اور گلوز تک غائب ہو چکے ہیں۔

ان چوری شدہ بیٹوں میں سے تین بیٹ ڈیوڈ وارنر، دو مچل مارش اور تین فل سالٹ کے تھے، کھلاڑیوں کو چیزوں کے غائب ہونے کا پتہ اس وقت لگا جب ان کے کٹس بیگز بینگلورو سے واپسی پر ان کے ہوٹل کے کمروں میں پہنچائے گئے، یاد رہے کہ دہلی کیپیٹلز نے کھلاڑیوں کے سامان کی ترسیل کیلئے ایک نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں