ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی20وکٹوں کی ڈبل سنچری، شاہین کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے

اسلام آباد:شاہین شاہ آفریدی ٹی20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے کم عمر اور تیز ترین پیسر بن گئے،پیسر شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ سے پانچویں اور اپنے 143 ویں میچ میں اس سنگ میل تک پہنچے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا کے پاس تھا جنہوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

23سالہ شاہین نے پیر کی شب اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آئوٹ کر کے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی تھی، سب سے تیز رفتاری کے ساتھ (134میچز)میں یہ کارنامہ انجام دینے والوں میں راشد خان سرفہرست ہیں، البتہ وہ ایک سپنر ہیں، اسی طرح دوسرے نمبر پر موجود سعید اجمل (139 میچز)بھی سلو بالر تھے،سابق پاکستانی پیسر عمر گل بھی 147 میچز میں ٹی 20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں