نئی دہلی:ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)کے مطابق آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لیے سکواڈ کا اعلان کیا ہے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کے ایل راہول، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا، محمد شامی اور جے دیو انادکٹ شامل ہیں،شبھمن گل، کے ایس بھرت ، محمد سراج، اکشر پٹیل، چتیشور پجارا، شردل ٹھاکر، اجنکیا رہانے اور امیش یادیو کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
