English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میراتھن میں حصہ لینے والے ایتھلیٹ کی دوڑ ختم ہونے کے بعد موت

القمر

لندن:میراتھن ریس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹ کی دوڑ ختم ہونے کے بعد موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز 26.2میل طویل لندن میراتھن میں حصہ لینے والے 45سالہ ایتھلیٹ اسٹیو شینکس دوڑ ختم کر کے گھر جارہے تھے کے دوران سفر  حرکت قلب بند ہونے کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والے اسٹیو نے لندن میراتھن میں 26.2میل کا فاصلہ 2گھنٹے 53منٹس اور 26سیکنڈز میں مکمل کیا تھا۔میراتھن کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اسٹیو کی موت کی وجہ میڈیکل جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوسکے گی۔لندن میراتھن میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس نے اسٹیو کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ 26.2میل طویل لندن میراتھن کینیا کے کیلون کیپٹم نے اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے