English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی پی ایل:ایک اوور میں لگا تار 5چھکے کھانے کے بعد بولر بیمار

القمر

 نئی دہلی:گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رِنکو سنگھ نے گجرات ٹائٹنز کے بولر یش دیال کومیچ کے آخری اوور میں لگا تار 5چھکے مار کر جیت مخالف ٹیم کے جبڑوں سے چھین لی تھی۔

احمد آباد میں  ہوئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گجرات نے پہلے کھیلتے ہوئے کولکتہ کو 205رنز کا ہدف دیا،کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھی پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب اچھے انداز میں شروع کیا لیکن میچ آخری اوور میں گجرات کے پلڑے میں جھکنے لگا۔

https://www.instagram.com/p/Cq1SDmiAkDV/?utm_source=ig_web_copy_link

کولکتہ کو میچ کی آخری 5گیندوں پر 28رنز درکار تھے جبکہ اس کی 7وکٹیں گر چکی تھیں، ایسے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بائیں ہاتھ کے بیٹر رِنکو سنگھ نے حیران کن طور پر گجرات کے بولر یش دیال کو آخری 5گیندوں پر لگاتار 5چھکے جڑ دیے اور اپنی ٹیم کو بظاہر ہارا ہوا میچ جتوا دیا۔

اس دھلائی کے بعدگجرات ٹائٹنز  کے بولر یش دیال نے نہ صرف اگلے میچز کے لیے ٹیم میں اپنی جگہ کھو دی بلکہ ان کی ذہنی اور جسمانی صحت کافی بھی بگڑ گئی،اس بات کا انکشاف گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہادرک پانڈیا نے منگل کو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ  میں جیت کے بعد کیا۔

گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے انکشاف کیا کہ لگاتار 5چھکے کھاکر میچ ہارنے کے بعد یش دیال کی حالت ابھی بہتر نہیں کہ وہ دوبارہ میدان میں اتریں، انہیں واپسی میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

ہاردک پانڈیا کے مطابق رنکو سنگھ کی جانب سے لگاتار 5چھکے کھانے کے بعد یش دیال صدمے سے بیمار ہوگئے اور اسی وجہ س ان کا وزن 7سے 8کلو کم ہوگیا،گجرات ٹائٹنز کے کپتان نے کہا کہ یش دیال کی حالت ابھی ایسی نہیں کہ وہ فلیڈ میں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے