ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ 

قومی کپتان نے راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 277ویں اننگز میں 46گیندوں پر 49رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 8ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

کپتان بابراعظم ایشیائی بیٹرز میں ویرات کوہلی کے بعد 12ہزار رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 

گزشتہ روز پاکستان نے بابراعظم کی قیادت میں کیویز کو 5وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 500فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا۔  

قومی ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بنی تھی،اس سے قبل 500فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا اور بھارت کے نام تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں