ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

راولپنڈی: پاکستان کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر میں تین ہزار رنز مکمل کرلیے۔

قومی ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف دو سرے ون ڈے میچ کے دوران عبور کیا، جس کے نتیجے میں وہ 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹر بن گئے ہیں۔  فخر زمان نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

علاوہ ازیں فخر زمان 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ دوسرے تیز ترین پلیئر بھی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 57 اننگز میں 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر نے شاندار سنچری کرکے فخر نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھی فخر زمان نے سنچری کی تھی اور پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فخر زمان مسلسل تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے بھی چوتھے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔ فخر زمان نے رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کیخلاف ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں