English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر نے پولیس پر حملے کا الزام مسترد کردیا

القمر

سڈنی:سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر نے پولیس پر حملے اور کام میں مداخلت کا الزام مسترد کردیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو آج کوئنز لینڈ میں مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ غلط فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹرکا ان دنوں مینٹل ہیلتھ کا علاج جاری ہے،اس حوالے سے مائیکل سلیٹر  کا کہنا تھا کہ اپنے دوست کو لینیجا رہا تھا۔ 

پولیس دروازے پر تھی اور میں نے صرف روکا تھا،جو کچھ بھی ہو رہا ہے مجھے اس پر شرمندگی ہے، میں نے غلطیاں کی ہیں لیکن بعض چیزوں میں سچائی بھی نہیں،مائیکل سلیٹر پر پولیس پر حملے اور مداخلت کا واقعہ بھی اسی دوران مارچ کے آخر میں پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے