English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 1 بن گئی

القمر

بھارتی  ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی سی سی نے مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بھارتی ٹیم نے سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے